ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم مودی تو کچھ بھی بولتے ہیں، لیکن امت شاہ کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، 300 سیٹ کے دعوے پر شرد پوار کا ردعمل

پی ایم مودی تو کچھ بھی بولتے ہیں، لیکن امت شاہ کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، 300 سیٹ کے دعوے پر شرد پوار کا ردعمل

Sat, 25 May 2024 11:16:38    S.O. News Service

ممبئی، 25/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات پانچ مرحلوں میں مکمل ہو گئے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں ووٹنگ کے ابھی دو مراحل باقی ہیں۔ گوکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہونے والا ہے لیکن بی جے پی نے پہلے ہی یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ پانچ مرحلوں میں اس نے 300 سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔ دوسری جانب مسلم ریزرویشن سے متعلق بیانات کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں اب این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بی جے پی کے دعوے اور مسلم ریزرویشن پر بڑا بیان دیا ہے۔

شرد پوار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت حملہ کیا۔ امت شاہ کے پانچ مرحلوں میں 300 سے زیادہ سیٹوں کے دعوے پر کہا کہ امت شاہ ایک ذمہ دار عہدے پر ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ 400 کیا، وہ تو 480 سیٹیں بھی بول سکتے ہیں؟ اگر پی ایم مودی بولتے تو کوئی بات نہیں تھی کیونکہ وہ آج کل کچھ بھی بولتے رہتے ہیں۔ امت شاہ کو ذرا دھیان دے کر بات کرنی چاہیے۔

شرد پوار سے جب پوچھا گیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کیا انڈیا الائنس مسلمانوں کو ریزرویشن دے گی؟ تو جواب میں پوار نے کہا کہ ہم نے 20 سال پہلے مہاراشٹر میں مسلم ریزرویشن دیا تھا، اسے عدالت نے بھی برقرار رکھا تھا۔ اس ضمن میں ہمیں زیادہ کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مودی حکومت مسلم ریزرویشن چھین رہی ہے۔


Share: